Breaking NewsEducationتازہ ترین
اے ای اوز کا انسپکشن الاؤنس ختم کرنے کا فیصلہ
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا انسپکشن الاؤنس ختم کرنے اور اے ای اوز کو ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ انسٹرکٹر تعینات کیا جائے گا، آئندہ اے ای اوز کو انسپکشن کی بجائے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کی مد میں الاونس ملے گا۔
تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں تعینات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا انسپکشن الاونس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
محکمہ تعلیم نے اے ای اوز کو ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ انسٹرکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو انسپکشن کی بجائے ٹیچرز ٹریننگ کی مد میں الاونس ملے گا۔
اےای اوز کو انسپکشن کی مد میں ماہانہ پچیس سے تیس ہزار روپے انسپکشن الاونس دیا جاتا تھا۔
سرپلس اے ای اوز کو سکولوں میں بطور ایجوکیٹرز تعینات کردیا جائے گا، ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ پاس کرنیوالے اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھجوایا جائے گا۔