Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اعلیٰ تعلیم: اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں مسترد

اساتذہ کی اعلی تعلیم کے حصول سے متعلق پالیسی سخت کردی گئی۔

اعلی تعلیم کے حصول کیلئے جمع کروائی گئیں اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولز نے اساتذہ کو اعلی تعلیم کیلئے پالیسی نرم کرنے کی بجائے مزید سخت کردی ہے، سکول کےاوقات کار میں اضافی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ورکنگ آورز کے بعد اساتذہ کے یونیورسٹی پڑھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری ہدایات میں کہاگیا ہے کہ سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کو اعلی تعلیم کے حصول کی اجازت دینے والے سکول سربراہان ذمہ دار ہونگے۔

شام کے اوقات میں بھی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے محکمہ سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button