Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی 30 ہزار آسامیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ
سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کے بعد اساتذہ کی 30 ہزار آسامیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، سکول ایجوکیشن نے ڈیپارٹمنٹ کی 30 ہزار آسامیاں ختم کرنے کیلئے محکمہ فنانس کو فہرستیں ارسال کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کے بعد خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت خالی آسامیوں کو ختم کرکے سالانہ 20 ارب کی بچت کرے گی۔
پنجاب میں مجموعی طور 50 ہزار سے زائد خالی آسامیاں موجود ہیں جبکہ حکومت 30 ہزار خالی آسامیوں کو ابتدائی طور پر ختم کرنے کی اصولی منظوری دے چکی ہے، خالی آسامیوں کا بجٹ دیگر شعبوں میں استعمال کیا جائے گا، جبکہ پنجاب حکومت 13 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کررہی ہے۔