پہلی سے ساتویں جماعت تک کے طلباء کے سالانہ نتائج یکم اپریل کو جاری کرنے کا اعلان

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے ساتویں جماعت تک کے طلبہ کے سالانہ نتائج یکم اپریل کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تمام اسکولوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ نتائج بروقت طلباء اور والدین تک پہنچائیں۔
پیکٹاء حکام کے مطابق صوبے بھر کے اسکولز 31 مارچ تک نتائج کو پیکٹاء کی ویب سائٹ پر آن لائن اپ لوڈ کریں گے۔ یکم اپریل کو اساتذہ کی میٹنگ کے بعد والدین کو نتائج فراہم کیے جائیں گے۔ آن لائن دستیابی سے والدین بغیر کسی پریشانی کے نتائج دیکھ سکیں گے اور تعلیمی عمل میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق آٹھویں جماعت کے بورڈ کے نتائج بھی سالانہ رزلٹ کے ساتھ 9 اپریل تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نتائج بروقت جاری کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
والدین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بروقہ نتائج سے طلبہ کے تعلیمی سال کے آغاز میں بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو سکے گی۔















