Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول اور گھر پک اینڈ ڈراپ کرنیوالی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، رکشوں پرپابندی لگانےکافیصلہ

محکمہ سکولز نے بچوں کوسکول اور گھرپک اینڈ ڈراپ کرنیوالی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشوں پرپابندی لگانےکافیصلہ کرلیا ۔

بتایاگیا ہے کہ سموگ کے خطرے کے پیش نظر ، صرف منظورثشدہ ادارے کی گاڑیوں کو ہی پک اینڈ ڈراپ کی اجازت ہوگی، بچوں کو حادثات سے بچانے کیلئے ڈرائیورز کیلئے بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔

سموگ کےخطرےکےپیش نظر بچوں کوسکول اور گھر لانے لیجانے والی ناقص اوردھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائیگی، سی این جی رکشہ پرببھی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے پہ پابندی ہوگی۔

اس بارے میں سکول ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور شہر میں ٹریفک کا بہاؤ کم کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز کو اپنی بسیں خریدنا ہونگی۔

نجی سکول ایک ہفتے کے اندر اندر بسوں کی خریداری کریں گے یا بسیں رینٹ پر لیں گے، ہر سکول 60 فیصد طلباء کیلئےٹرانسپورٹ کا بندوبست کریگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button