Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوشن سنٹر و اکیڈمیز میں میٹرک اور انٹر فیل اساتذہ کے پڑھانے کا انکشاف

ٹیوشن سنٹر و اکیڈمیز میں میٹرک اور انٹر فیل اساتذہ کے پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اکیڈمیوں کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

اس سلسلے میں محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ اب صرف لائسنس ہولڈرز ٹیوشن سنٹر اور اکیڈمیز چلائی جاسکیں گی، غیر رجسٹرڈ اداروں کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رجسٹریشن کے وقت اکیڈمی میں پڑھانے والے اساتذہ کی مکمل معلومات اتھارٹی کو فراہم کرنا ہوگی ۔

تمام غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سنٹر اور اکیڈمیز یکم اپریل تک خود کو رجسٹرڈ کروائیں، رجسٹریشن نہ کروانے والے ٹیوشن سنٹرز کو سیل کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button