Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کیڈر ختم کرنے کا فیصلہ

سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کیڈر ختم کرنے کی تجویز، نئے ممکنہ سروس رولز میں فزیکل ٹیچرز کو ای ایس ٹی جنرل میں ضم کیا جائےگا، نئے سروس رولز میں فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ ختم ہو جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سپورٹس نہ ہونے کے وجہ سے فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، نئے ممکنہ سروس رولز میں فزیکل ٹیچرز کو ای ایس ٹی جنرل میں ضم کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

نئے سروس رولز میں فزیکل ایجوکیشن کی پوسٹ ختم ہو جائیگی، بیشتر سرکاری سکولوں میں گراؤنڈز کی عدم دستیابی بھی اس فیصلہ کی بڑی وجوہات میں شامل ہے اورکہا گیا ہے کہ کئی سالوں سے سرکاری سکولوں سے اچھے کھلاڑی نہیں نکل رہے۔

اس پر فزیکل ٹیچرز کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے فزیکل ٹیچرزایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد سعود خان کا کہنا تھا کہ فزیکل ایجوکیشن کا کیڈر ختم کیا گیا تو بھرپوراحتجاج ہوگا، فنڈز اورسہولیات ہوں گی تو کھلاڑی بھی پیدا ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button