Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی چوریاں بڑھ گئیں، آڈٹ کرانے کا فیصلہ

سکولوں میں آنے والی نصابی کتب کی چوریاں بڑھ گئیں، جن کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تونسہ میں سرکاری سکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد سرکاری نصابی کتابیں چوری ہو گئیں۔
تونسہ سٹی پولیس اسٹیشن میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اسکول کے گارڈز اور گودام کے محافظوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، یہ نصابی کتابیں اس ماہ کے آخر میں تونسہ کے سرکاری اسکولوں میں تقسیم کی جانی تھیں۔

اس واقعہ کے بعد تمام اضلاع میں ویئر ہاوسز کی حفاظتی سخت کردی گئی ہے اور کتب کا آڈٹ بھی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button