Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 36 اضلاع کو سٹیم مقابلےآج 18 دسمبر کو منعقد کرانے کا حکم

محکمہ سکولز نے صوبے بھر میں سٹیم ( سائنس، ٹیکنالوجی، انگلش اور میتھ ) کے مقابلے آج 18 دسمبر کو کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔
ملتان میں مون لائٹ سکول میں یہ مقابلے منعقد ہوں گے جس کے مہمان خصوصی سی ای او ڈاکٹر صفدر واہگہ ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضلع سطح پر کامیاب امیدواروں کے نتائج 19 دسمبر کو سکول ایجوکیشن کو بھجوائے جائیں گے، 24 دسمبر کو صوبائی سطح پر سٹیم مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا، سٹیم مقابلوں میں جتنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب لاہور میں رکھی جائے گی، پہلی پوزیشن والے طلباء کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گا، دوسری پوزیشن کو 75 ہزار اور تیسری پوزیشن پر 50 ہزار روپے انعام ملے گا۔