Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا سی ای اوز سمیت مختلف تعلیمی افسروں کی تعیناتی کےلئے تحریری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، شیڈول جاری

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سی ای او/ڈی ای او/ڈیپ ڈیو کے لیے تازہ درخواستوں کے لیے شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق درخواستوں کی وصولی 25 جون تک کی جائے گی، درخواستوں کی سکریننگ کے لیے 28 جون کو اجلاس منعقد کیا جائے گا، سکریننگ رزلٹ چار جولائی کو مکمل کر کے جاری کر دیا جائے گا۔
جو امیدوار سکریننگ ٹیسٹ کے بعد ریٹرن ٹیسٹ کے لیے اہل ہوں گے انہیں 10 جولائی تک مطلع کیا جائے گا، 12 جولائی کو انٹرویو اور ٹیسٹ کنڈکٹ کیے جائیں گے جبکہ 21 جولائی کو رٹن ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دیا جائیں گے۔




















