Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے امتحانات میں ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے امتحانی ڈیوٹی نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور زیرو ٹالرنس اختیار کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ صوبائی وزیر تعلیم نے ڈیوٹی سے انکار کرنے والے عملہ کی فہرستیں فوری طلب کرلی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا۔
واضح رہے ی کئی اساتذہ ڈیوٹیاں کرنے پر راضی نہیں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ امتحانی ڈیوٹیوں کا معاوضہ بھی کم ہے، چھاپہ مار ٹیموں کی طرف سے تضحیک کا خوف ہر وقت رہتا ہے ۔