Breaking NewsEducationتازہ ترین
نئے تعلیمی سال میں تقریباً 3 کروڑ مفت درسی کتب طلباء میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق، رواں سال بھی 100 فیصد طلباء کو نئی کتابیں فراہم نہیں کی جا سکیں گی اور لاکھوں طلباء کو پرانی کتابوں پر گزارا کرنا پڑے گا۔
طلباء کو پرانی کتابیں سکولوں میں قائم بک بینک سے فراہم کی جائیں گی، مقررہ تقسیم کے مطابق نرسری سے تیسری جماعت کے طلباء کو 100 فیصد کتابیں ملیں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے طلباء کو 80 فیصد کتابیں ملیں گی۔
مزید برآں، چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء کو 50 فیصد کتابیں فراہم کی جائیں گی جبکہ دہم جماعت کے طلباء کو 100 فیصد کتابیں دی جائیں گی
محکمہ تعلیم کے مطابق، رواں سال 3 کروڑ سے زائد درسی کتب چھاپی گئی ہیں جن میں سے اب تک 2 لاکھ 30 ہزار کتابیں تقسیم کی جا چکی ہیں، پیما اور پیف کے سکولوں کو بھی انہی 3 کروڑ کتابوں میں سے درسی کتب فراہم کی جائیں گی۔












