Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

30 ہزار سکول اساتذہ کی کنٹریکٹ پر بھرتی کا فیصلہ، پی پی ایس سی انٹری ٹیسٹ لے گا

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی 25ویں کابینہ میٹنگ میں سکولز ایجوکیشن کی بہتری کےلئے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، جس میں 30 ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

عمر میں نرمی، قابلیت اور نشستوں کی تقسیم موجودہ سرکاری پالیسیوں کے مطابق ہوگی،ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کے عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔اس میں ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی اور دیگر کیٹیگریز شامل ہیں۔

اجلاس میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، اساتذہ کی تربیت اور مانیٹرنگ سسٹم کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی گئی اور اسکولوں میں اسٹاف کی تعیناتی کو منطقی بنیادوں پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھرتی اور اپ گریڈیشن کے عمل کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ متعلقہ محکمے نوٹیفکیشن جاری کریں گے اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button