Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز کا پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں موجود پرائمری حصہ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ہائی سکولوں میں پرائمری سیکشن نظر انداز ہونے کے باعث بچوں کے نتائج ناقص دینے لگے۔
اب ہائی سکولوں کے مذکورہ پرائمری پورشن کے کلاس رومز کی آبزرویشن کی جائے گی، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اساتذہ کو اپنے مرکز کی ٹیچر فورم میٹنگز میں بھی مدعو کریں گے، ٹیچر فورم میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں ایسے سکولوں کی تفصیل طلب کرلی گئی ہے جہاں پرائمری سیکشن موجود ہیں، ان سکولوں کے اے ای اوز کے نام ، مرکز، ای ایم آئی ایس کوڈ اور انرولمنٹ کی تفصیل بھی شامل ہوگی ۔