پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں سکیورٹی فول پروف بنانے کاحکم

محکمہ سکولز نے عید کی چھٹیوں کے بعد سکولوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا احکامات جاری کردیئے ۔
جاری احکامات میں کہاگیاہے کہ پرائیویٹ اور سرکاری سکول مرکزی گیٹ پر فوری طور پر سکیورٹی بیرئیرز لگائیں گے۔
مرکزی گیٹ پر سکیورٹی گارڈ میٹل ڈیٹیکٹر کیساتھ لازمی موجود ہونا چاہیے۔
سکول کے گیٹ پر رجسٹر میں وزٹرز کی انٹری اور ایگزٹ کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔
باؤنڈری وال 8 فٹ اونچی ہونے کیساتھ ریزر وائر لازمی ہونی چاہیے، جبکہ صرف ایک گیٹ انٹری اور ایگزٹ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
اے پلس کیٹگری سکولوں میں واک تھرو گیٹ لازمی نصب ہوگا۔سی سی ٹی وی کیمرے اور ان کی ویڈیوز کا ریکارڈ لازمی رکھا جائے۔ رات کے وقت سکولوں کی سکیورٹی کیلئے سرچ لائٹ کا انتظام کیا جائے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز سکولوں کا وزٹ کرکے ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں گے۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔