Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کی ڈویژنز کی سطح پر مانیٹرنگ کا فیصلہ

سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نو ڈویژن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ محکمہ سکولز نے سکولوں کی ڈویژن سطح پر مانیٹرنگ کےلئے کمیٹیاں قائم کردیں۔

جاری مراسلے کے مطابق ملتان ڈویژن کو اسپشل سیکرٹری سکولز مانیٹر کریں گے، لاہور ڈویژن کی مانیٹرنگ کیلئے ممبر سی ایم ایڈوائزری کمیٹی مزمل محمود کو تعینات کردیا گیا، گجرانوالہ ڈویژن کو صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات خود مانیٹر کریں گے، جبکہ سرگودھا ڈویژن میں مانیٹرنگ کیلئے ایم پی اے نوشین عدنان کو لگایا گیا۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نذیر احمد وٹو ساہیوال ڈویژن کو دیکھے گے، فیصل آباد ڈویژن کو ایم ڈی پیف اور اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خاں، بہاولپور اور روالپنڈی ڈویژن میں بھی سکول ایجوکیشن کے افسران کو تعینات کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button