Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں ہفتہ صفائی منانے فیصلہ

صوبہ بھرکے سرکاری سکولوں میں ہفتہ صفائی منایا جائیگا، بچوں کو صفائی سے متعلق آگاہی لیکچر دیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق صفائی کی اہمیت کے بارے میں زیرو پریڈ ٹائم ٹیبل میں شامل کیا جائے گا، بچے سکولوں میں صفائی کیلئے اساتذہ کا ساتھ دیں گے، تمام ایجوکیشن اتھارٹیز ہفتہ صفائی کے بارے میں احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔