Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو کمپیوٹر ٹیبلیٹس دینے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے 32 ہزار پرائمری سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے اساتذہ کی آن لائن حاضری، تربیت،آن لائن امتحانات ، مانیٹرنگ اور نتائج کیلئے ٹیبلٹس اور ایک لاکھ پچپن ہزار پرائمری اساتذہ کو ڈیٹا سم فراہم کیجائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کےپرائمری سکولوں کا معیار تعلیم بہترکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب بھر کے 32 ہزار سکولوں کامعیارتعلیم بہتر بنایا جائیگا۔

پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی تربیت کیلئے 32 ہزار ٹیبلٹس دیئے جائینگے۔ سکولوں میں پڑھانیوالے 1 لاکھ 55ہزار اساتذہ کو ڈیٹا سم فراہم کیجائیں گی۔

پرائمری سکولوں میں بچوں کی حاضری اور ٹیسٹ ٹیب پر لیا جائے گا۔

ٹیبلٹ کے ذریعے اساتذہ کی کارکردگی ،نتائج کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔

خراب نتائج دینے والے پرائمری اساتذہ کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔

اساتذہ کے خلاف کارروائی پیڈا ایکٹ کے تحت کیجائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button