Breaking NewsEducationتازہ ترین
47 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ

ملتان سمیت پنجاب بھر کے سر پلس47 ہزار اساتذہ کو آٹومیٹک دوسرے سکولوں میں ٹرانسفر کردیا جائیگا ، محکمہ سکولز نے ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر کے 47 ہزار اساتذہ کو دوسرے سکولوں میں منتقل کردیا جائے گا، جس کےلئے تمام تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن کا کام آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے ہ کہ سکول ٹھیکے پر دینے سے 47 ہزار اساتذہ سرپلس ہوئے اگر یہ سکول ٹھیکے پرنہ دیئے جاتے تو اساتذہ سرپلس نہیں ہونے تھے، اساتذہ کی نئی ریکروٹمنٹ نوجوانوں کو روزگار مہیا ہونا تھا۔