Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آپریشن معاملات کو بہتر بنانے کےلئے مستقل بھرتی کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے آپریشن معاملات کو بہتر بنانے کےلئے مستقل بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ سکولز نے فنانس کنسٹرکشن کے معاملات کو شفافیت سے چلانے کےلئے اہم عہدوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب، عالمی بینک کے اشتراک سے گریڈز پراجیکٹ کے ذریعے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی پری پرائمری سے ایلیمنٹری گریڈز تک شرکت کو بڑھانے اور پرائمری سطح پر پڑھنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے اِس ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، کلیدی عہدوں پر قابل اور تجربہ کار ماہرین کی خدمات درکار ہیں جن میں  ہیڈ آف آپریشنز- ہیڈ آف فنانس ، ہیڈ آف پروکیورمنٹ، ہیڈ آف کنسٹرکشن شامل ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار اپنی تفصیلی سی وی، تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ 26 مئی 2025 تک دفتری اوقات میں جمع کرواسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button