Breaking NewsSportsتازہ ترین

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اہم اقدام، طلباء کےلئے کرکٹ کوچنگ کیمپ لگانے کافیصلہ

موسم سرما کی تعطیلات میں کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے طلباء کی تربیت کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کا اہم اقدام، بین الاقوامی کوچز اور مقامی ماہرین کے زیر نگرانی کوچنگ کیمپ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطانق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی رہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے موسم سرما کی تعطیلات میں طلباء کے لیے کرکٹ کوچنگ کیمپ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول گلگشت بوسن روڈ کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے کیمپ میں کرکٹ کے بین الاقوامی کوچز اور جنوبی پنجاب کے کرکٹ ماہرین طلباء کی کوچنگ کریں گے، اور کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

کوچنگ کیمپ کا آغاز 26 دسمبر بروز سوموار سے ہو گا۔

سرکاری و نجی سکولوں کے طلبہ کوچنگ کیمپ میں شرکت کے لیے مقررہ مقام پر جا کر یا کوچنگ کیمپ کے فوکل پرسن مختار احمد اور سجاد حسین سے رابطہ کرکے رجسٹریشن اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں