پنجاب بھر میں 5 سے 9 سال کے لئے 12 لرننگ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب نے تعلیم پروگرام کے تحت گلوبل پارٹنر شپ ایجوکیشن کے تعاون سے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لرننگ کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ان کیمپس کا مقصد 5 سے 9 سال کی عمر کے کلاس اول سے کلاس سوئم تک کے بچوں میں اردو، انگریزی اور ریاضی کے مضامین کے بنیادی تصورات سے روشنائی پیدا کرنا اور مشق سے ان کی استعداد کار کو بڑھانا ہے، پہلے مرحلے 2023ء میں پنجاب کے 5 اضلاع کے منتخب اسکولوں میں لرننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا، جو بہت کامیاب ثابت ہوا۔
گزشتہ سال 2024 ء میں دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں لرنگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال 2025 ء میں بھی پنجاب کے 12 اضلاع میں لرننگ کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
لرنگ کیمپس کا انعقاد سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں ( جون تا اگست 2025ء) کے دوران پیر سے جمعہ تک ہوگا۔ ان لرنگ کیمپس سے 5 سے 9 سال کے وہ بچے مستفید ہوں گے جو کسی وجہ سے سکول چھوڑ چکے ہیں یا وہ بچے جو کسی وجہ سے پڑھائی میں پیچھے رہ گئے ہیں یا ان کا اسکول چھوڑنے کا خدشہ موجود ہے۔
اس سلسلے میں آگاہی مہم کے لیے اسکول کونسل ، اے ای اوز ، ٹیچرز ، ہیڈ ٹیچرز، تعلیم کی اہمیت کے بارے میں شعور فراہم کریں گے، لرنگ کیمپس کا دورانیہ 9 جون سے 15 اگست تک ہوگا، لرننگ کیمپس کے اوقات کار صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوں گے