Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک میں خراب نتائج والے اساتذہ کے خلاف کارروائی فیصلہ

محکمہ سکولز نے میٹرک میں خراب نتائج والے اساتذہ کے خلاف کارروائی فیصلہ کیا ہے، اور رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
محکمہ سکولز نے میٹرک کےخراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور سکولوں سے میٹرک کے رزلٹ کی تفصیلات مانگ لی ہیں، سکول سربراہان 2 روز میں نتائج سے متعلق آگاہ کریں گے، 60 فیصد سے کم نتائج پر شوکاز، 45 فیصد سے کم نتائج پر سالانہ انکریمنٹ یا ترقی روک لی جائیگی۔
نتائج کی تفصیلات وقت پر فراہم نہ کرنے پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔