Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے پر اڑھائی ہزار اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنےکا فیصلہ

تفصیل کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن کے باوجود بی ایڈ نہ کرنے پر مذکورہ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ۔

اس سلسلے میں محکمہ سکولز نے بی ایڈ نہ کرنے کے معاملہ پر یکم اپریل کو میٹنگ طلب کرلی ہے، جس میں معاملہ کا جائزہ لے کر اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع دینے کا فیصلہ کریں گے۔

اس حوالے سے ،پنجاب ٹیچرز یونین نے ردعمل دیتے ہوئے اڑھائی ہزار کے قریب اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کے عمل کو ناانصافی قرار دیا ہے اور کہاکہ کرونا کے باعث اساتذہ مقررہ تاریخ تک بی ایڈ کی ڈگری حاصل نہ کرسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button