Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انڈر تعلیم پروگرام کے تحت چلنے والے 15 سو سکولوں کا تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کرانے کا فیصلہ

14 اضلاع کے 1500 سکولز جو انڈر تعلیم پروجیکٹ کے تحت چل رہے ہیں ان کی تھرڈ پارٹی ویری فکیشن ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ منتخب شدہ سکول اور تاریخ بتائے گی جس کے مطابق ان سکولز کے ہیڈز اور تمام سٹاف کا سکول میں موجود ہونا لازم ہے۔

انڈر تعلیم پروجیکٹ والے تمام سکولز کے ہیڈز اپنے سٹاف کو پیشگی اطلاع کر دیں تاکہ چھٹیوں میں اگر کوئی گھر سے دور ہے وہ واپس پہنچ سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ سٹاف میں سے اگر کسی کو 15 ہزار سے کم معاوضہ دیا جاتا ہے تو وہ ٹیم کو کلئیر بتائیں، کسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، اس تھرڈ پارٹی ویری فکیشن کا مقصد ہی یہی ہے کہ پالیسی کے مطابق ادائیگی ہو رہی ہے یا نہیں، ہیڈز اپنا ریکارڈ مکمل رکھیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button