Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز 14 اکتوبر سے سرپلس اساتذہ کو ریشنلائز کرے گا
محکمہ سکولز ذرائع کے مطابق سرپلس اساتذہ کو زیادہ تعداد والے سکولوں میں بھیج دیا جائے گا، سکول میں سب سےزیادہ وقت گزارنے والے اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔
خواتین اساتذہ کوگرلز اورمیل اساتذہ کو بوائز سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا، خواتین کو 10کلومیٹر اور میل اساتذہ کو 15کلومیٹر کی حدود میں بھیجا جائے گا، ریشنلائزیشن کاعمل10 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن سے 20 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ کا سٹیشن بدلا جائے گا۔