Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کا سلام ٹیچر ڈے پر احتجاجی مظاہرہ

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے سلام ٹیچر ڈے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نےشرکت کی۔

احتجاجی مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

ضلعی راہنماؤں میں عابدحسین، فیصل زمان،زاو اجمل، عرفان علی ملک، ملک سخاوت حسین، ساجد حسین کھاکھی، رانا محمد ایوب،اقبال خان،محمد علی انصاری ‘ ملک بلال ،،مہر بشیر طاہر اور ظفر اقبال نے شرکت کی۔

راہنماؤں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، ایجوکیٹرز کو آئینی معاشی حقوق دیئے جائیں۔

ایجوکیٹرز کے خلاف ریاستی جبر کی پالیسی ختم کی جائے- ایجوکیٹرز کےحق میں دیئے گئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔

اگر حکومت پنجاب نے ایجوکیٹرز اساتذہ کرام کو آئینی معاشی حقوق دینے میں ٹال مٹول سے کام لیا تو جلد ہی لاہور میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا، اور اپنے آئینی معاشی حقوق حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button