Breaking NewsEducationتازہ ترین

نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا ، سکولوں کی بجلی کٹنے کی نوبت آگئی

سرکاری تعلیمی اداروں کو بجٹ ہی نہیں دیا گیا، سرکاری تعلیمی ادارے بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے۔

بجلی کے بلز میں ہوشربا اضافے کے بعد سکول سربراہان کے لیے ادائیگی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

نان سیلری بجٹ نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے کا خدشہ ہے، نیا مالی سال شروع ہوئے دو ماہ سے زیادہ ہو چکے، تاہم سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط تاحال جاری نہیں کی گئی ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ بجلی اوردیگر یوٹیلیٹی بلز میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے، ادائیگی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری سکولز پنجاب تعلیمی اداروں کو نان سیلری بجٹ فوری جاری کریں، ورنہ بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کے کنکشنز منقطع ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں