Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ تعلیم کا سکول ہیڈز کے لیے ماہانہ الاؤنس 500 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

اب اسکول ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ لازمی ہوگا، جس میں جونیئر اساتذہ بھی حصہ لے سکیں گے۔
اعلان کے مطابق پرائمری و مڈل اسکول ہیڈز کو ساڑھے سات روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکول ہیڈز کو10ہزارروپے ماہانہ الاؤنس ملے گااس کے علاوہ ہیڈ بننے کے لیے ٹیسٹ جولائی یا اگست میں لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو انٹرویو کے بعد ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔