Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ہیڈماسٹر اور پرنسپل تعینات کرنے کےلئے ٹیسٹ کا شیڈول جاری

ہیڈ ٹیچر کی تعیناتی بذریعہ ٹیسٹ و انٹرویو میرٹ پر ہوگی، جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 7 سے 12 جولائی تک درخواستیں وصول کی جائیں گی، 22 جولائی کو ٹیسٹ ہوگا اور 30 جولائی کو آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہا ہے کہ ٹیسٹ کے بغیر عارضی طور پر تعینات تمام ہیڈز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

تمام اضلاع میں 6،6 امتحانی سنٹرز قائم کیے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے امتحانی مراکز کے لیے ڈیٹا طلب کر لیا ہے، امتحانی سنٹرز والے سکولوں میں بجلی، انٹرنیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لازمی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہر امتحانی مرکز میں کم از کم 40 امیدواروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہونی چاہیے۔

تمام اضلاع کی اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ آج 4 جولائی 2025 تک تمام مطلوبہ ڈیٹا ڈی پی آئی (سکینڈری) پنجاب کو بھجوایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button