Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول سربراہوں کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

پرائمری ہیڈ ٹیچرز کا الاؤنس 5 ہزار ،مڈل سکول ہیڈ کا الاؤنس 8 ہزار، ہائی سکولزکا 15 ہزار اورہائر سکینڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کا ماہانہ الاؤنس 20 ہزار ہوگا۔

سکول ہیڈز، سی ای اوز اور ڈی پی آئیزکے الاؤنس میں اضافے کیلئے تجاویز مرتب کرلی گئیں۔ دس سال سے الاؤنس میں اضافہ نہیں کیا گیاتھا۔

پرائمری ہیڈ ٹیچرزکا الاؤنس پانچ سو سے بڑھاکر5 ہزارکیا جائیگا۔

مڈل سکول ہیڈ کا الاؤنس 8 سو سے بڑھاکر8 ہزار، ہائی سکولزکے ہیڈزکا الاؤنس 12 سو بڑھا کر15 ہزار کئے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح ہائرسکینڈری سکول کے ہیڈ ٹیچر کا الاؤنس 15 سو سے بڑھاکر20 ہزارکیا جائےگا۔

سی ای اوکاالاؤنس اڑھائی ہزار سے بڑھا کر 30 ہزارکیاجائیگا۔

ڈی پی آئی کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھاکر35 ہزار کیا جائیگا۔

الاؤنس کی منظوری کیلئے تجاویز محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی کو جلد ارسال کی جائیگیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button