Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول سربراہان کو ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو نقد ادائیگی سے روک دیا

سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف ،محکمہ خزانہ نے سکول سربراہان کو ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کو نقد ادائیگی سے روک دیا۔
بتایا گیا ہے کہ نان سیلری بجٹ سے کئیر گیور ، مالی سکیورٹی گارڈز اور کنٹریکٹ ٹیچرز کو نقد تنخواہ ادا نہیں کی جاسکے گی۔
سکول میں کام کرنے والے تمام عارضی ملازمین کو بذریعہ بنک اکاؤنٹ تنخواہیں دی جائیں گے۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ہیڈز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔