Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکول ہاکی لیگ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج ہوگا

کون بنے گا سکول ہاکی لیگ (سیزن 2) کا چمپیئن، فیصلہ آج (2نومبر) ہو گا۔

گرلز و بوائز ٹیموں کے فائنل میچز آج بہاول پور میں کھیلے جائیں گے، 11 اضلاع کی گرلز و بوائز ہاکی ٹیموں کے علیحدہ علیحدہ مقابلوں میں بہاول پور ڈویژن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سکول ہاکی لیگ (سیزن 2) کے سلسلے میں فائنل مقابلوں کا انعقاد آج ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہو رہا ہے۔

گرلز کٹیگری میں فائنل میچ بہاول نگر برق رفتار اور بہاول پور نواب کی ٹیموں کے مابین آج دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا جب کہ بوائز کیٹیگری میں رحیم یار خان یاران اور بہاول پور نواب کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا فائنل میچ سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور فائنل میچز میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ سکول ہاکی لیگ کی گرلز کیٹیگری میں بہاول پور نواب کی ٹیم 6 میں سے 6 اور بہاول نگر برق رفتار 5 میچ جیت کر فائنل میں پہنچی تھیں جب کہ بوائز کیٹیگری میں بہاول پور نواب اور رحیم یار یاران کی ٹیموں نے 6 میں سے پانچ پانچ میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں