Breaking NewsEducationSportsتازہ ترین

سکول ہاکی لیگ : انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی سلیکشن کا مرحلہ مکمل

سکول ہاکی لیگ کے لیے انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی سلیکشن کا مرحلہ مکمل، ٹرائل میں کامیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ سکول ہاکی لیگ میں حصہ لیں گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام قومی کھیل ہاکی کی بحالی و ترویج اور سکول ہاکی لیگ 2022ء کے انعقاد کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت گرلز و بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لیے ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کے تربیتی و سلیکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گئے، اور ٹرائل کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔

انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لیے ضلعی سطح پر قائم تربیتی و سلیکشن کیمپس میں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں بیک وقت گرلز و بوائز سرکاری ہائی، ہائیر سکینڈری سکولوں، رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں اور مدارس کے سکینڈ ایئر جماعت تک کے طلباء و طالبات کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی اور ان کے ٹرائل کیے گئے تھے۔ سلیکشن و ٹرائل کے بعد ہر ضلع کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو چند دن بعد منعقد ہونے والے سکول ہاکی لیگ میں اپنے منفرد لوگو اور منفرد نام کے ساتھ حصہ لے گی۔ سکول ہاکی لیگ میں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع کی ٹیمیں ‘ملتان کے مشاق’، ‘بہاول کے براق’، ‘ڈیرہ غازی خان کے غازی’، ‘خانیوال کے خطرناک’، ‘رحیم یار خان کے یاران’، ‘مظفر گڑھ کے نڈر’، ‘وہاڑی کے کھلاڑی’، ‘بہاول نگر کے برق رفتار’، ‘لیہ کے لجپال’، ‘لودھراں کے جواں’ اور ‘راجن پور کے رستم’ کے ناموں سے حصہ لیں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ہاکی لیگ ہو گی جس کا انعقاد سرکاری سرپرستی میں کیا جائے گا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ، ڈاکٹر احتشام انور کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کی تشکیل اور سکول ہاکی لیگ کے انعقاد کا مقصد تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی روایات کا احیاء کرنا، بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا کرنے کے لئے نرسریاں تیار کرنا، نوجوانوں میں ڈسپلن، سپورٹس مین سپرٹ اور صحت مند عادات کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ کمپیوٹر، ویڈیو گیمز، موبائل کے بے جا استعمال سے دور رہیں۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں