Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب کی گرلز و بوائز ٹیموں کے مابین سکول ہاکی لیگ (سیزن تھری) کا شاندار آغاز

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکول ہاکی لیگ (سیزن تھری) کا آغاز ہو گیا، اس سلسلے میں ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور میں افتتاحی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، اس ہاکی لیگ میں گرلز و بوائز کی بارہ بارہ ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مطیع اللہ ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں بوائز کیٹیگری کے گروپ اے میں دو میچز منعقد ہوئے، بہاول نگر برق رفتار نے بہاول پور نواب کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی، جب کہ رحیم یار خان یاران نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے لودھراں جواں کو شکست سے دوچار کیا۔

ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ گروپ بی کے دو میچز ہوئے، ملتان مشاق اور خانیوال خطرناک کے درمیان ہونے والا میچ خانیوال خطرناک کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا جب کہ دوسرے میچ میں بہاول پور براق نے وہاڑی کھلاڑی کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔

ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے دو میچز میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں 5 گول سے مظفرگڑھ نڈر کو شکست سے دوچار کیا، جب کہ دوسرے میچ میں لیہ لجپال نے صفر کے مقابلے میں 5 گول سے راجن پور رستم کو ہرا دیا۔

گرلز کیٹیگری کے گروپ اے میں مطیع اللہ ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں دو میچ کھیلے گئے۔
بہاول پور نواب اور بہاول نگر برق رفتار کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہو گیا، جب کہ لودھراں اور رحیم یار خان کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ رحیم یار خان کی گرلز ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔

ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچ میں ملتان نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے خانیوال کو شکست دے دی جب کہ وہاڑی اور بہاول پور براق کے درمیان ہونے والا میچ بہاول پور براق کی ٹیم نے جیت لیا۔

سکول ہاکی لیگ کے میچز میں شائقین اور طلباء کی کثیر تعداد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی سپورٹ کے لیے اسٹیڈیم میں موجود رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button