Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی پنجاب سکول ایجوکیشن ہاکی لیگ کا آغاز

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب سکول ایجوکیشن ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا ۔

ہاکی لیگ کا افتتاح سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان نے کیا ۔

گورنمنٹ مون لائٹ گرلز ہائر سکینڈری اور گورنمنٹ جامع العلوم بوائز ہائی سکول میں گرلز اور بوائز کے الگ الگ ہاکی لیگ مقابلے ہوئے ، ڈی او ایجوکیشن شیخ رفیق، پرنسپل سکول میڈم مسز سنبل حبیب،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ جامع العلوم احمد یار سیال افتتاحی میچوں میں شریک تھے۔

گرلز افتتاحی میچ خانیوال خطرناک اور ملتان مشاق کے درمیان کھیلا گیا ، گرلز مقابلہ ملتان مشاق نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا ۔

بوائز کا افتتاحی میچ خانیوال خطرناک اور ملتان مشاق کے درمیان کھیلا گیا ، یہ میچ خانیوال خطرناک نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی لیگ کے انعقاد کا مقصد قومی کھیل کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور قومی کھیل کا فروغ ہے ، گرلز اور بوائز کو کھیل کے الگ الگ مواقع دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لڑکوں اور لڑکیوں نے خوب تیاری کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کی، اور اپنی مہارت اور تربیت کو استعمال میں لاتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا ۔

زیادہ بہتر کھیلنے والی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ، ٹیموں کے کھلاڑیوں نے انفرادی اور اجتماعی کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

شمشیر احمد خان نے کہا کہ نومبر کے مہینہ میں جنوبی پنجاب سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام اولمپکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں فٹ بال ، ہاکی، بیڈ منٹن اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن کی میزبانی ملتان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کرے گا ۔

جس کے لیے سیکریٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ابھی سے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 11 اضلاع کی گرلز و بوائز ٹیموں کے مابین سکول ہاکی لیگ کے پہلے روز 12 میچز کھیلے گئے , 11 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک کھیلی جانے والی اس ہاکی لیگ میں گرلز و بوائز کی بارہ بارہ ہاکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سکول ہاکی لیگ کے پہلے روز بہاول پور ڈویژن کی ٹیموں کا پلڑا بھاری، بہاول پور نواب، بہاول نگر برق رفتار اور رحیم یار خان یاران کی گرلز و بوائز ٹیموں نے پول میچز جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول ہاکی لیگ کے پہلے روز جیت کے حوالے سے بہاول پور ڈویژن سرفہرست رہا۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہونے والے پول اے (گرلز) کے میچ میں بہاول پور نواب کی ٹیم نے لودھراں جواں کو صفر کے مقابلے میں دس گولز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی کھلاڑیوں اقصیٰ ، نایاب اور زباشا نے ایک ایک جب کہ کنزہ نے سات گول کیے۔

حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں منعقدہ پول اے (گرلز) کے دوسرے میچ میں بہاول نگر برق رفتار نے دو صفر سے رحیم یار خان یاران کو شکست دے دی، اس میچ میں ارم اور ثمرین زبیر نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (گرلز) کا تیسرا میچ بہاول پور براق اور وہاڑی کھلاڑی کی ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہو ا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

وہاڑی کھلاڑی کی طرف سے ارم اور بہاول پور براق کی طرف سے ثوبیہ نے ایک ایک گول کیا۔

پول بی (گرلز) کے میچ میں ملتان مشاق نے خانیوال خطرناک کو تین صفر سے شکست دے دی، ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں سائرہ ساگر نے دو اور عائشہ آفتاب نے ایک گول کیا۔

پول بی (گرلز) کے دوسرے میچ میں ڈیرہ غازی خان نے راجن پور رستم کو دو صفر سے شکست دے دی ، ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس میچ میں زی%8

Show More

Related Articles

Back to top button