Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کےلئے خوشخبری ، سکول انفارمیشن سسٹم میں مزید سہولیات فراہم کردی گئیں

محکمہ سکولز نے اساتذہ کے لئے سکول انفارمیشن سسٹم مزید سہولیات فراہم کردیں ، آفیسرز کو فوری ریلیف دینے کا حکم ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سس میں اساتذہ کو مزیدریلیف دینے کے لئے نئے آپشن دے دئے۔

جاری مراسلے کے مطابق اب سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کے ڈیٹا کی درستی ، ایس این ای کی درستی اور مزید اضافہ ، کیو آر کوڈ کی درخواستیں جمع کرانا ، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کے مضامین کی درستی ، ٹیچرز رپورٹس ، ٹیچر ٹرانسفر تاریخ ، تعطل کا شکار ترقی کے کیسوں کی فہرست ، تعیناتی کے منتظر اساتذہ کی فہرست ضلعی پرموشن کوٹہ کی رپورٹ شامل ہیں ۔

افسروں کو ہدایت کی جاتی ہے وہ اپنے ضلعی کی سطح پر ان معاملات کو حل کریں، اس کے باوجود کچھ اساتذہ لاہور رابطہ کررہے ہیں۔

جن کو ان کے اضلاع کے افسروں کی طرف منتقل کیاجارہا ہے ، اس لئے سی ای اوز اپنے لاگن سے ان کے مسائل کو حل کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button