Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کو اراضی اپنے نام کرانے کا حکم جاری کردیاگیا

محکمہ سکولز نے ایک رپورٹ جس میں سرکاری سکولوں کی اراضی محکمہ کی اپنی نہ ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا کے بعد پنجاب کے سکولوں کو اراضی بارے نئی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 170 سکول کرائے کی عمارتوں، ساڑھے پانچ سو سے زائد کارپوریشن کی اراضی اور 115 سرکاری سکول مختلف سرکاری محکموں کی عمارتوں میں قائم ہیں۔

967 سکولوں کے لیے زمین متعلقہ علاقوں کے لوکل شہریوں یا سرکاری اداروں نے فراہم کر رکھی ہیں۔

950 سے زائد سکولوں کی اراضی اپنی نہ ہونے کا انکشاف محکمہ سکولز کو خواب غفلت سے اٹھا دیا ، جس کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردی گیا کہ دوسرے اداروں یا شہریوں کے نام سکول کی اراضی فی الفور اپنے نام کر ائی جائے، اور اس کی ڈیجٹل فرد ملکیت ارسال کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button