Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں کھانے کی تقسیم بارے ایس او پیز اور مینو جاری

جاری مراسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر،بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور میں ہدایت کی گئی ہے کہ طلباء کے درمیان کھانے کی تقسیم کا آغاز مقررہ ایس او پیز کے تحت کیا جائے اور جو مینو دیا جائے اس کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے گا۔

دودھ کا ایک پیکٹ ہر موجودہ طالب علم کو تقسیم کیا جائے گا جو سوموار سے لیکر بدھ تک دیا جائے گا جبکہ بسکٹ کا ایک پیکٹ ہر ایک کو تقسیم کیا جائے گا۔

طالب علم، ہفتے میں ایک بار یعنی ہر جمعرات کو بسکٹ کھائیں گے۔

13 اکتوبر سے تمام اسکول سربراہان کھانے کے ریکارڈ کی رسید اور جاری کرنے کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، اسٹاک رجسٹر میں، اور کھانے کی تقسیم روزانہ کے حساب کا ریکارڈ رکھا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button