Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں’’دودھ اور کھانا پروگرام” کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں دودھ کھانا پروگرام آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔

سکول میل پروگرام پہلے مرحلے میں 3 اضلاع میں شروع ہوگا، ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع سے میل پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے

پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔ سکول میل پروگرام کو مرحلہ وار تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔

جنوبی پنجاب کے اکثر اضلاع میں بچے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں۔ کمزور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکول میل پروگرام سے تمام پبلک سکولوں کے طلبہ مستفید ہوں گے، میل پروگرام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button