Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خراب نتائج والے پرائمری سکولوں کی مانیٹرنگ کرانے کافیصلہ

پرائمری سکولوں میں 18 فیصد نان فنکشنل، 40 فیصد کا رزلٹ غیرتسلی بخش اور 28 فیصد سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی انرولمنٹ جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق چار ہزارسے زائد پرائمری سکولوں میں زیرتعلیم لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑگیا ، یہ سکول پانچ سال قبل پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کئے گئے تھے۔

ان میں سے 18 فیصد غیر فعال ، جبکہ 40 فیصد میں پیک کا رزلٹ تسلی بخش نہیں۔ 28 فیصد سکولوں میں انرولمنٹ جعلی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے مذکورہ سکولوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اے ای اوز کو فی سکول کی مانیٹرنگ کا پانچ سو روپے معاوضہ دیا جائیگا۔

مانیٹرنگ اگست میں کی جائے گی۔ تسلی بخش کارکردگی نہ ہونے پرمتعلقہ پرائمری سکول کو محکمہ سکول ایجوکیشن کی تحویل میں واپس لے لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button