Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : زائرین کےلئے سکولوں کے دروازے کھول دئیےگئے

ضلعی حکومت ملتان کی ہدایت پر حضرت بہاوالدین ذکریا رحمۃ اللہ کے عرس پر زائرین کی سہولت کیلئے اساتذہ اور سٹاف کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں، 13 گرلز اور بوائز سکولوں میں مکمل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخ محمد رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی گورنمنٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےعرس پر دور دراز سے آنے والے زائرین کی رہائش ودیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرتے ہوئے 50 کے قریب مرد وخواتین اساتذہ اور50 افراد پر مشتمل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، جوکہ زائرین کی رہائشی ودیگر مشکلات و مسائل کو حل کرنے میں مددگاررہیں گے۔

13 مختلف سکولز کی بلڈنگ خالی کرائی گئی ہیں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے عرس مبارک کے حوالے دو روزہ مقامی عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے تمام اساتذہ اور سٹاف کومکمل ڈیوٹی سرانجام دینے کی سختی سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button