Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عید کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کو تیار، یونیورسٹیاں سوموار سے کام شروع کریں گی

عید کی تعطیلات کے بعد تمام سکول آج سے کھل جائیں گے، اور ان میں نئے اوقات کار کا اطلاق ہوگا ۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقات کار کےمطابق بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، دوپہر سوا ایک بجے چھٹی ہوگی۔

گرلز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی دوپہر ایک بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکول صبح سات سے دوپہر 12بجے تک لگیں گے۔سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے چار بجے تک لگیں گے،جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اڑھائی بجے سےساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔

دریں اثنا یونیورسٹیوں میں بدستور عید کی تعطیلات جاری رہیں گی، زکریا یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ملتان ، اور نواز شریف انجینئرنگ ، زرعی یونیورسٹی میں سوموار سے تدریس عمل شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button