Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، طلباء کی کم حاضری، سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند رہیں گے

ہائی اور ہائیر سکینڈری کے بعد پہلی تا آٹھویں جماعت تک بھی پنجاب بھر کے سکول کھل گئے

اڑھائی ماہ بعد سکولوں میں باقاعدہ طور پر نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیاہے، سکولوں میں نرسری تا ہائیر سکینڈری تک تمام کلاسسز لگیں پہلے روز سکولوں میں طلباء کی حاضری 20 فیصد کم رہی،سکول کھلنے پر بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند کردئیے گئے، حالات معمول پر آنے کے بعد سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف زکریا یونیورسٹی میں تدریسی کام شروع نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے چھٹیوں میں توسیع بتائی گئی ہے تاہم تمام فیکلٹی ممبران نے گُزشتہ روز رپورٹ کردی جبکہ نئے سیشن کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سکولوں کے لیے نئے اوقات کار 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہیں گے۔ سنگل شفٹ، ڈبل شفٹ اور دوپہر کے سکولوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹائم ٹیبل مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثناء موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کے بعد جب پنجاب کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلے تو گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں علم و ہنر کی شمعیں ایک بار پھر روشن ہو گئیں۔ سینیئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی زیرِ نگرانی مارننگ اسمبلی کا انعقاد ہوا ہیڈ ماسٹر نے اپنے خطاب میں طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور اخلاقیات کی تلقین کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button