سکول کے طلباء کا ایئر یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک 5 فیض کے طلبا ءنے ہیڈ ماسٹر عبدالوکیل کی زیر قیادت ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض کا مطالعاتی دورہ کیا ۔
ڈائریکٹر کیمپس ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض ڈاکٹر غلام علی نے طلبا ءسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر اپنا مستقبل بہتر بنانا چاہتے ہوتو غلط سرگرمیوں سے دور رہیں، اور اپنے مستقبل کے لئے والدین ؍سرپرستوں کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔
موجودہ دنیا میں اپنامقام بنانے کے لئے کتاب اور الیکٹرانک دنیا کی اہمیت کو سمجھاجائے۔
والدین اگر اپنے بچوں کو معاصر علم دلانا چاہتے ہیں توبچوں کو الیکٹرانک اشیاء کااستعمال کروائیں، لیکن ان پر نگاہ بھی رکھیں۔
طلبہ وطالبات کو چا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھتے ہوئے علم حاصل کریں، جس سے انہیں مستقبل میں معاونت ہوگی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ممتاز خان نیازی ،ایڈمن آفیسر محمد منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔