Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانی معاوضہ نہ بڑھانے پر سکول اساتذہ اور کلاس فور ملازمین نے احتجاج کا اعلان کردیا

ملتان بورڈ نے کئی برسوں سے معاوضوں میں اضافہ نہیں کیا، جس سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ میٹرک انٹر امتحانات کی آمد ہے آج تک ملتان بورڈ نے معاوضہ نہیں بڑھایا، بلکہ دوسرے تمام بورڈز میں معاوضہ کئی دفعہ پڑھ چکا ہے۔

مثلاً گوجرانوالہ بورڈ فیصل آباد بورڈ کئی بار اضافہ کرچکے ہیں، یہ ڈیوٹی بہت سخت ہے ڈیوٹی کی پابندی کرنی پڑتی ہے،اور چیک پر کٹوتی 30 فیصد ختم کی جائے۔

اس لئے تمام اساتذہ جب تک معاوضہ نہیں بڑھایا جاتا اور کٹوتی ختم نہیں کی جاتی ملتان بورڈ کی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں ۔

تمام ایسوسی ایشن یونین سے گزارش ہے وہ بھی ملتان بورڈ پر اپنا دباؤ بڑھائیں ، اور معاوضے میں اضافہ کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button