Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کو سموگ کی چھٹیوں میں کنوینس الاؤنس نہ دینے کا فیصلہ

اساتذہ کو چھٹیوں کا کنوینس اور سائنس الاؤنس نہیں ملے گا، سموگ کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ کے تمام اضافی الاؤنس کاٹنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہہے پنجاب کے متعدد اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز نے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس کاٹ لیا ہے جبکہ کچھ اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کو ملنے والا سائنس الاؤنس بھی کاٹ لیا۔

حکام کاکہنا ہے کہ اساتذہ جب تک نہیں آئیں گے، الاؤنس نہیں ملے گا، اساتذہ نے الاؤنس کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے الاؤنس کاٹنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button