Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کو ایڈہاک بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ، مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کیے جائیں گے

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 12،500 ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار 20 اکتوبر کے بعد دیا جائے گا۔
اس سے قبل سکولوں میں ساڑھے بارہ ہزار انٹرنیز کام کررہے ہیں جن کا کنٹریکٹ ستمبر میں توسیع کی گئی اور ساڑھے بارہ ہزارانٹرنیر کی بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جن پر ورکنگ جاری ہے، اب مزید ساڑھے بارہ ہزار بھرتی کےلئے پلان تیار کرلیا گیا ۔
اس طرح اس بار 25000 ایس ٹی آئیز کی بھرتی کی جائے گی، محکمہ سکولز نے سکول انٹرنیز بھرتی کرنے کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔




















