Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکول ایجوکیشن کی نااہلی، ساڑھے 12 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز رل گئے

31 مئی کو سکول ٹیچرز انٹرن کا کنٹریکٹ ختم ہو جائے گا، ایس ٹی آئیز کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود ایک بھی تنخواہ جاری نہ ہو سکی، 13 اپریل کو مہینہ مکمل ہونے پر ایک ماہ کی تنخواہ جاری ہونا تھی، تنخواہ ایجوکیشن اتھارٹی دے گی یا سکول سربراہ فیصلہ نہ ہوسکا۔
ایس ٹی آئیز کیلئے تاحال بجٹ بھی مختص نہ کیا جاسکا، مستقبل اور تنخواہ کے حوالے سے اساتذۃ پریشان ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام ادائیگیاں کردی جائیں گی، ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ میں گرمی کی چھٹیوں کے بعد اضافہ کیا جائے گا۔