Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولز ٹیچرز انٹرنیز کے بھرتی کےلئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے

سکولوں میں عارضی بنیاد پر سکول انٹرنیز بھرتی کئے جائیں گے، جن میں پرائمری ؛ 38 ہزار ، ایلیمنٹری: 40 ہزار ، ھائی: 45 ہزار روپے دئے جائیں گے۔
ہائرنگ کمیٹی میں متعلقہ ہیڈ ٹیچر، اے ای او اور سکول کونسل کا ایک ممبر ھوگا، انٹرویو کے پانچ مارکس ھونگے، بی ایڈ /ایم ایڈ کے دس مارکس ھونگے۔
میٹرک 15، انٹر 15، بی ایس آنر 55 اگر بیچلر ھے تو 15 مارکس اسکے اور چالیس ماسٹر کے ھونگے۔
تجربہ کے کوئی نمبر نہیں لیکن دو امیدواروں میں سے ترجیح اسے ملے گی جسکا پوسٹ گریجویٹ تجربہ زیادہ ھوگا اور میرٹ یونین کونسل وائز بنے گا، متعلقہ یونین کونسل کے بندے کو ترجیح دیجائے گی۔